مزید خبریں

قومی ایکریڈیٹڈ کراٹے کوچز کورس کا پشاور میں اختتام

پشاور(جسارت نیوز) پاکستان کراٹے فیڈریشن اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 3 روزہ نیشنل ایکریڈیٹڈ کراٹے کوچز کورس پشاور میںاختتام پذیر ہوگئی ، کورس میں صوبہ سے50سے زائد کوچز نے تجربہ کار اورسنیئر کوچز سے کراٹے کی جدید ترین ٹیکنیکس اورنت نئے رولز سے بھرپورآگاہی حاصل کی، اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا عرفان علی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمدجہانگیر مہمان، خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان ، کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سینسی خالد نور،کوآرڈین یٹرخیبر پختونخوا سینسی شاہ فیصل پرائیڈ آف پرفارمنس ساوتھ ایشین گولڈ میدلسٹ سینسی فرمان احمد،ورلڈ کوالیفائیڈ جج اعجاز الحق سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ نیشنل ایکریڈیٹڈ کراٹے کوچز کورس پروقار تقریب میں اختتام ہوگیا جس میں صوبے سے 50 سے زائد مرد وخواتین کوچز نے کوالیفائیڈ کوچز سے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے نئے رولز مختلف ٹیکنیکس سے آگاہی حاصل کی ، کورس میں ڈاکٹر وصی اللہ، ڈاکٹر مریم اسحاق اور محمد احمد نعیم نے لیکچرز دیئے جبکہ پرائیڈ آف پرفارمنس ساوتھ ایشین گولڈ میدلسٹ سینسی فرمان احمدسینسی خالدنور، سینسی اعجاز الحق نے کھلاریوں کو مختلف ٹیکنیکس اورولز سے روشناس کیا۔ 3 روزہ کورس میں شرکاء کو کوچ کے کردار، کھیلوں میں ہراسانی، غذائیت، انجری اور ریکوری، انٹی ڈوپنگ سمیت دیگر امور اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے رولز بارے آگاہی دینے کے علاوہ انہیں عملی تربیت دی گئی،آخری روز شرکاء سے تھیوری کا امتحان اور عملی تربیت کا جائزہ لیا گیا۔