طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جاتے ہوئے رضاکاروں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے مشرقی حصے کے وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت لیبیائی خاندان کے 3 افراد بھی ہلاک ہوئے۔حادثے میں مزید 15 افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔