مزید خبریں

قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک) قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایران نے 5قیدیوں کو امریکا سے آئے ہوئے طیارے میں دوحہ کے لیے روانہ کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کے 5 شہریوں کی رہائی کے بدلے 6 ارب ڈالر کا فائدہ اْٹھایا جب کہ امریکا نے بھی 5 ایرانی قیدیوں مہرداد معین انصاری، کمبیز عطار کاشانی، رضا سرہنگ پور کافرانی، امین حسن زادہ اور کاوے افراسیابی کو رہا کردیا۔ رہائی کی تصدیق ہوتے ہی ایران کے جنوبی کوریا میں منجمد 6 ارب ڈالر کی رقم بحال کردی گئی۔