مزید خبریں

پاکستان کی نمبرون فیڈریشن قرارNLFـ

نیشنل لیبر پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے نیشنل لیبر فیڈریشن کوپاکستان کی نمبر ون فیڈریشن قرار دیے جانے کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ حقیقی ٹریڈ یونینز کی بنیاد پر نمبر ون فیڈریشن کا فیصلہ ہوا ہے۔ جب کہ اس سے قبل یہ فیصلہ این جی اوز، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ودیگر غیر متعلقہ ایسوسی ایشن کی بنیاد پر حکومتی اہلکاروں کی ملی بھگت سے کیا جاتا تھا اور سمیت قومی وصوبائی محکمہ محنت کے اداروں میں نمائندگی بھی ان ہی سے متعلقہ افراد کو دی جاتی تھی۔ لیکن اس مرتبہ مکمل چھان بین اور متعدد بار تمام فیڈریشنوں کے ذمہ داران کی مشاورت کے بعد این ایل ایف کی
سب سے زیادہ ممبر شپ اور حقیقی یونینز کی بنیاد پر فیصلہ ہوا تو مراعات یافتہ طبقہ کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور انہیں اپنی دال روٹی اور بین الاقوامی عیاشیاں بند ہوتی نظر آرہی ہیں اور وہ اس کے سرکاری نوٹیفکیشن کے اجراء میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی اس کامیابی کے پیچھے اس کے صدر شمس الرحمان سواتی، سابق صدر رانا محمود علی خان، این ایل ایف کے بانی صدر پروفیسر شفیع ملک کی محنت اوران کی دعائیں اور رہنمائی بھی شامل ہے۔ انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سفر اب رکے گا نہیں اور مزید ترقی حاصل ہوگی۔ جعلی طریقے اوردھوکے کے ذریعے ماضی میں کامیابی حاصل کرنے والے اب پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں اور اب دھوکہ بازی کی سیاست نہیں چلے گی۔ نگراں وزیراعظم پاکستان فوری طورپر پاکستان کی نمبر ون فیڈریشن کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے لیے احکامات صادر فرمائیں۔