مزید خبریں

سری لنکا کیلیے کولمبو کاسنہالیز اسپورٹس کلب ساز گار میدان ہے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں پیر ،24 جولائی شروع ہوگیا۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں4 وکٹوں سے کامیابی کے بعد مہمان ٹیم سیریز میں1-0 سے آگے ہے۔
کولمبو کاسنہالیز اسپورٹس کلب میدان میزبان ٹیم کے لئے بے حد سازگارہے۔ یہاں اس نے جو43 ٹیسٹ میچ ابھی تک کھیلے ہیں اس میں20 میں اسے کامیابی ملی ہے اور9 میں شکست ہوئی ہے۔ اسکے14 ٹیسٹ غیر فیصلہ کن بھی رہے ہیں۔ پاکستان نے یہاں جو6 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں ایک میں اسے کامیابی ملی ہے اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔ 4 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوئے ہیں۔جون 2000 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی جبکہ سری لنکا نے پاکستان کو اگست 2014میں105 رن سے ہرایا تھا۔
سری لنکا نے جولائی 2006 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف185.1 اوور میں 5 وکٹوں پر 756 رنز بنائے تھے جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف اس میدان پر سب سے زیادہ اسکور147. اوور میں 6 وکٹوں پر 551 رنز ہے جو اس نے جون 2012 میں بنایا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف مارچ 2001 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں سری لنکا کے تمام کھلاڑی28.1 اوور میں81 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔پاکستان کا یہاں سب سے کم اسکور52.1 اوور میں165رنز ہے جو اس نے سری لنکا کے خلاف اگست 2014 میں بنایا تھا۔
مہیلا جے وردھنے نے جنوبی افریقا کے خلاف جولائی2006 ہوئے ٹیسٹ میچ میں752 منٹ میں572 گیندوں پر43 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے374 رنز بنائے تھے جو اس میدان پر کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔جون 2012 میں محمد حفیظ نے427 منٹ میں گیندوں پر331 منٹ میں20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے196 رنز بنائے تھے جواس میدان پر پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرانے والے رنگنا ہیراتھ نے اگست 2014 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں33.1 اوور میں127 رنز دیکرپاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو اس میدان پر کسی بھی بولر کی ایک اننگ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔پاکستان کی جانب سے یہاں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے جون 2000 میں15.3 اوور میں15.3 رنز دیکر سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
رنگنا ہیراتھ نے اگست 2014 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں55.2 اوور میں184 رنز دیکرپاکستان کے14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو اس میدان پر کسی بھی بولر کی ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ پاکستان کے لئے یہاں ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ ارشد خان کے پاس ہے جنہوں نے جون 2000 میں53 اوور میں92 رنز دیکر سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔