مزید خبریں

ـ30 سالہ فٹ بالر الیکس ٹیلس کا النصر کلب کے ساتھ معاہدہ

جدہ (جسارت نیوز):برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے فل بیک ایلکس ٹیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصرکلب میں شمولیت اختیار کرلی ۔سعودی کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ 2025 تک جاری رہے گا۔دونوں کلبوں نے ایلکس ٹیلس کی النصر میں منتقلی کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ سیزن میں30سالہ ایلکس نے مستعار پر سویلا کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے یورپا لیگ جیتی تھی۔ وہ اپنے نئے کلب میں یونائیٹڈ کے سابق ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ دوبارہ ملیں گے۔ ایلکس کو 12بین الاقوامی میچز میں برازیل کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے النصر کلب کے ساتھ معاہدے کی مالی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کے دوران ایلکس ٹیلس نے 50 میچز میں اس کی نمائندگی کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب نے کہاکہ ایلکس ٹیلس کے لئے ایک نیا ایڈونچر ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے 3 سالہ خدمات پربرازیلی کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا ہے۔النصر نے پیلے رنگ کی جرسی تھامے اپنے نئے دفاعی کھلاڑی کی تصویر اور ایک ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں رونالڈو کو پس منظر میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گذشتہ سال دسمبر میں کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد سے فٹ بال کے کئی عالمی کھلاڑی سعودی پرو لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔