مزید خبریں

آسٹریلیا کو شکست دے کرسیریز کا اختتام برابر ی پر کریں گے ، زیک کرولی

لندن (جسارت نیوز):انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز زیک کرولی نے کہا ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف ایشز سیریز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان آسٹریلوی ٹیم کو5ویں میچ میں شکست دے کر 5 ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا اختتام 2-2 سے برابری پر کر یں گے ۔25 سالہ مایہ ناز اوپننگ بلے باز نے بیان میں کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو کینگروز کے خلاف ایشز کے آئندہ میچ میں فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا 5واں اور آخری میچ 27جولائی سے کیننگٹن اوول ، لندن میں شروع ہو گا ۔ کینگروز کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے برطانوی بلے باز زیک کرولی نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچزمیں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مہمان ٹیم کو آئندہ میچ میں شکست دیکر سیریز اختتام2-2سے برابری پر کریں گے جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔25 سالہ کرولی نے آسٹریلیا کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے میچ کی پہلی اننگز میں 189قیمتی رنز اسکور کئے تھے، ان کو اس عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا۔ بارش کے باعث یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔