مزید خبریں

آندرے روبلیو نیسویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اسٹاک ہوم (جسارت نیوز):روس کے نامور ٹینس ا سٹار آندرے روبلوف نے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں کیسپر رڈ کو شکست دے کر کیریئر کا 14اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میںروس کے نامور ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کے حریف کھلاڑی اور ٹاپ سیڈڈ کیسپر رڈکے خلاف زبردست مقابلہ کیا اور حریف کھلاڑی کو ٹائی بریک پر اسٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 0-6 سے شکست دے کر مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے بعد آندرے روبلوف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 14 ہوگئی ۔ آندرے روبلوف کی یہ دوسری ٹائٹل فتح ہے۔