مزید خبریں

چین کی ژینگ کنوین نے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پالرمو (جسارت نیوز):چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین نے ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف اطالوی کھلاڑی جیسمین پاولینی کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا ۔ اٹلی کے شہر پالرمو میں کنٹری ٹائم کلب میں ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اطالوی کھلاڑی جیسمین پاولینی کو 4-6، 6-1 اور 1-6 سے شکست دے کر ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ یہ چین کی ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین کے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔ فاتح کھلاڑی نے ژینگ کنوین نے2 گھنٹے اور 14 منٹس کے مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔