مزید خبریں

ارجنٹائن کے پیڈرو کیچن نے سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

برن (جسارت نیوز):ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی نے سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں حریف ہسپانوی کھلاڑی البرٹ راموس وینولا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا ۔ سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میںارجنٹائن کے پیڈرو کیچن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئیحریف ہسپانوی کھلاڑی البرٹ راموس وینولا کے خلاف زبردست مقابلہ کیا اور حریف کھلاڑی کو 6-3، 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔ پیڈرو کیچن نے 2 گھنٹے اور 23 منٹس کے مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔