مزید خبریں

عالمی پیراکی، امان نئے ریکارڈکے باجود کوالیفائی نہ کرسکے

ٹوکیو(جسارت نیوز)جاپان میں جاری عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں امان صدیقی نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔ امان صدیقی نے 400 میٹر فری اسٹائل میں 4:12.29 کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا ہے۔اس سے قبل امان ہی نے 4:15.78 کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا تاہم نئے قومی ریکارڈ کے باوجود امان صدیقی اگلے راؤنڈ میں نہ آسکیمجموعی ہیٹس میں امان صدیقی 55 میں سے 50 ویں نمبر پر رہے۔ امان صدیقی کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 28 سیکنڈز پیچھے رہے اور تمام ہیٹس میں شریک ٹاپ 8 بہترین سوئمرز نے فائنل کیلئے جگہ بنائی۔