مزید خبریں

کامران ٹیسوری کی اسکواش چمپئن حمزہ خان کو شاباش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں کامیابی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔کامران ٹیسوری نے جونیئر ورلڈ اسکواش چمپئن حمزہ خان کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر شاباشی دی ہے۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ حمزہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور قوم کو جیت کی ایک بڑی خوش خبری ملی۔پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کھلاڑی محمد زکریا کو فائنل میچ میں تین ایک سے شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیتی ہے۔واضح رہے کہ 37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل 1986ء میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔