مزید خبریں

دوسراٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کو اسکوربرابرکرنے کیلیے مزید209رنز درکار

پورٹ آف اسپین (جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 209 رنز درکار ہیں ۔ کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں کپتان کریگ براتھویٹ نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، کرک میکنزی 32 ، جرمائن بلیکووڈ 20 اور جوشوا ڈا سلوا 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو ایلک ایتھنیز 37 اور جیسن ہولڈر 11رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔ بھارت کی طرف سے روندرا جدیجا نے دو جبکہ محمد سراج ، روی چندرن ایشون اور مکیش کمار نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔