مزید خبریں

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی حمزہ خان کو مبارکباد

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ائیر وائس مارشل اور سینئر نائب صدرکاظم حماد ، تمام اسکواش فیملی اوراسکواش سے لگائو رکھنے والوں نے تقریبا 4 دہائیوں کے بعد ورلڈ جونیئر چمپئن شپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنے پرحمزہ خان کودلی مبارکباد دی ہے ۔حمزہ خان نے پوری چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور37 سال بعد ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔