مزید خبریں

ٹور ڈی فرانس ریس: مداح کی غلطی سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں

پیرس (جسارت نیوز)دنیا کی سب سے مشہور سائیکل ریس ‘ٹور ڈی فرانس’ میں مداح کی ایک غلطی کی وجہ سے سائیکلیں آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔فرانس میں ہونے والی سائیکل ریس میں رائیڈرز کا آپس میں ٹکرانا معمولی بات ہے لیکن اتوار کو ریس کے 15 ویں مرحلے کے دوران سائیکلیں حیران کن طور پر ایک مداح کی وجہ سے آپس میں ٹکراگئیں۔ رپورٹس کے مطابق رائیڈرز اپنی منزل کی جانب گامزن تھے کہ فنش لائن سے 129 کلومیٹر پہلے ایک مداح تصویر کھینچنے کے لیے سڑک کے قریب آگیا اور رائیڈر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کئی سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں اور رائیڈرز زمین پر گرگئے۔حادثے کے وقت ریس کے دوران کمنٹری میں کمنٹیٹر کی جانب سے کہا گیا کہ کوئی سڑک کے قریب سیلفی لے رہا ہے،اسی درمیان رائیڈرز آپس میں ٹکرا گئے۔رپورٹس کے مطابق مداح سیلفی لینے کے لیے سڑک کے قریب آیا اور اس دوران اس کا ہاتھ ایک رائیڈر سے ٹکرایا۔