مزید خبریں

کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے، صباح شمیم جدون

اسلام آباد(جسارت نیوز):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر صباح شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے حکومت اور فیڈریشنز کو مل کر ٹھوس اقدامات کرنے چائیے تاکہ کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے اور ملک میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہر کھیل کا سمر کیمپ لگانے کی ضرورت ہے۔ ایشین گیمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میڈم صبا شمیم جدون نے کہا کہ ایشین گیمز ستمبر میں چین میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے کھیلوں کا مضبوط دستہ تیار کرنا چاہئے۔ تائیکوانڈو کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر تائیکوانڈو کے کھیل میں بے پناہ تمغے حاصل کر رکھے ہیں۔