مزید خبریں

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ‘ مزید 8افراد ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فورٹ ورتھ شہر میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادزخمی ہوئے۔فائرنگ کے وقت پارکنگ ایریا میں پارٹی جاری تھی جس میں کئی افراد موجود تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ دوسری جانب امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو اے آر جیسی رائفل، ہینڈگن اور بلٹ پروف جیکٹ سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جیکٹ میں سے کئی میگزین اور ایک اسکینر بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ مرنے والے 3 افرادکی عمریں 20 سے 59 سال کے درمیان ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس سال فائرنگ کے 339 بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔ حکومت ان واقعات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہے۔