مزید خبریں

امریکا میں کار بھرے ریستوران میں گھس گئی‘ 13 افراد زخمی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شمال مشرقی علاقے میں گاڑی ایک پرہجوم ریستوران میں جا گھسی ،جس کے باعث وہاں موجود 13 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ نیو ہیمپشائر کے علاقے لاکونیا میں لونی بن بار اینڈ گرل ریستوران میں پیش آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ریستوران کے سامنے 3کاروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک کار اندر گھس آئی۔