مزید خبریں

امریکا: ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا طریقہ کار عدالت میں چیلنج

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے طریقہ کار کو انسانی حقوق کے ایک گروپ نے مقامی عدالت میں چیلنج کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقدمے میں یونیورسٹی کے داخلے کے عمل پر مختلف نسلی گروہوں کے خلاف جانبداری کا الزام لگایا گیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہارورڈ کے سابق طلبہ اور عطیہ دہندگان کے بچوں کو ترجیحی داخلے شہری حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔