مزید خبریں

سڈنی میں شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے ایک شہری ہلاک

سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی جنکشن میں شاپنگ سینٹر کے قریب کار میں بیٹھے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 48 سالہ ایلن موراڈیان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پارکنگ میں کار میں موجود تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سڈنی میں گینگ لینڈ کے تناظر میں ہونے والی ہلاکتوں کا شاخسانہ ہے۔ ہلاک ہونے والا شخص منظم جرائم میں ملوث تھا ۔