مزید خبریں

امارات کا سرمایہ کاری کی نئی وزارت قائم کرنے کا اعلان

ابوظبی (انٹرنیشنل دیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اورحاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کی نئی وزارت قائم کی جائے گی اور محمد حسن سویدی اس نئی وزارت کے سربراہ ہوں گے۔ شیخ محمد بن راشد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئی وزارت ملک میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی تیار کرے گی۔