مزید خبریں

فرید پراچہ کی کتاب ’’میرے رہنما میرے ہم نوا‘‘ شائع ہو گئی

 

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی نئی کتاب ’’میرے رہنما میرے ہم نوا‘‘ معروف اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ناشر ادارہ کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی زیرنگرانی چھپنے والی اس کتاب کے بارے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کاوش کو سراہا۔ امیر جماعت نے کتاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نفرتوں اور مخالفتوں کے کلچر کے بجائے احترام اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھانا ہی انسانیت اور ملک و قوم کی خدمت ہے۔ تقریباً 4 سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں سید مودودیؒ، میاں طفیل محمدؒ، قاضی حسین احمدؒ، سراج الحق، پروفیسر غفور احمدؒ، پروفیسر خورشید احمد، ڈاکٹر نذیر احمد شہیدؒ، پروفیسر غلام اعظمؒ، لیاقت بلوچ، امیر العظیم، خرم مرادؒ، سید منور حسنؒ، سید علی گیلانیؒ،علامہ خام حسین رضویؒ، پروفیسر حافظ محمد سعید، آغا شورش کاشمیریؒ، مجید نظامیؒ، الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمن شامی اور ملک معراج خالدؒ جیسی شخصیات کے قلمی خاکے موجود ہیں۔ علمی ادبی حلقوں نے کتاب کا بھرپور انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک ہزار سے زائد شخصیات پر مضامین نے ملک کی 50 سالہ سیاسی، سماجی، ادبی اور علمی تاریخ کو اپنے دامن میں سمیٹ لیا ہے۔