مزید خبریں

افریقین یونین کے 7ہزار فوجیوں کا صومالیہ سے انخلا

موغادیشو(انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی یونین نے صومالیہ میں متعین اپنے عبوری مشن سے 2 ہزار فوجیوں کی واپسی مکمل کرتے ہوئے 7فوجی اڈوں کو صومالی فوج کے حوالے کر دیا ۔ مشن کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید 5ہزار فوجی صومالیہ چھوڑ دیں گے۔ صومالیہ میں خانہ جنگی کے بعد افریقی یونین نے عبوری حکومت کی حمایت میں مشن شروع کیا تھا۔