مزید خبریں

میکسیکو میں طوفان بیٹریز سے شدید بارش اور سیلابی صورت حال

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو سے ٹکرانے والے سمندری طوفان بیٹریز کے باعث شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ۔ اس دوران ساحلی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں جھیل میں تبدیل ہوگئیں، آمدورفت مفلوج ہوکر رہ گئی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہناہے کہ سیلاب کی وجہ سے بہت سی گاڑیاں پھنس گئیں،جبکہ بس میں پھنسے 30 شہریوں کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ۔ سیلاب سے کئی سڑکیں پانی میں بہ گئی ہیں۔