مزید خبریں

انڈونیشیا اور پیرو میں 5.4شدت کا زلزلہ

جکارتا ؍ لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے مغربی صوبے پاپوا میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ۔ امریکن جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا کہ 5.4 شدت کے زلزلے کا مرکز ابی پورہ کے جنوب مغرب میں 135 کلومیٹر دور تھا۔ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب جنوب امریکی ملک پیرو میں بھی 5.1 شدت کا زلزلہ آیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔