مزید خبریں

ایرانی حکومت اپنے کمزور ترین موڑ پر ہے‘ سابق امریکی نائب صدر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت آج سے زیادہ کبھی اتنی کمزور نہیں رہی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایرانی حزب اختلاف کی نمایاں تنظیم مجاہدین خلق کی سالانہ کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ یہ کانفرنس پیرس کے شمال میںمنعقد کی گئی تھی۔کانفرنس میں سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹیرس اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی شرکت کی تھی۔