مزید خبریں

امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن چین کا دورہ کریں گی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے دورہ چین کے بعد وزیر خزانہ کے دورئہ بیجنگ کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق جینٹ یلن رواں ہفتے تعلقات کی بحالی کے لیے چین کے دورے پر روانہ ہوں گی۔ اس دوران وہ دنیا کی 2بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کریں گی۔ یلن 6سے 9و جولائی کے درمیان بیجنگ میں چینی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔