مزید خبریں

سعودی دارالحکومت ریاض میں 3 منشیات فروش گرفتار

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔ ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو چرس، ایمفیٹامائنز اور دیگر نشہ آور گولیوں کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ ان افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی مکمل کی گئی اور انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔