مزید خبریں

دارالسلام انٹرنیشنل ریاض کے بانی ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کا ظہرانہ

جدہ سے ریاض مختصردورہ پر، ریاض آئے ہوئے معروف صحافی روزنامہ جسارت کے بیوروچیف، برائےسعودی عرب سید مسرت خلیل کومکتبہ دارالسلام انٹرنیشنل ریاض کے بانی، ڈائریکٹرعبدالمالک مجاہد نے اپنے دفترمیں ایک یادگاراورُپرتکلف دوپہرکے کھانے ( ظہرانہ) پر مدعوکیا۔ کھانے میں محترم عبدالمالک مجاہد صاحب نے اپنے فرزندِ ارجمند عبدالغفارعبدالمالک مجاہد کو خصوصی یمنی ڈش آرڈر کرنے کو کہا جوسادہ اور نہایت لذیذ ہوتی ہے۔ کھانے کے بعد عبدالمالک مجاہد صاحب نے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات، باہمی اموراور دیگر اسلامی مسائل پرسیرحاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر سعودی عرب ریاض میں معروف کاروباری شخصیت چودھری گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین محمد بشیر احمد چودھری بھی موجود تھے۔ عبدالمالک مجاہد کتاب وسنت کی اشاعت کے عالمی ادارہ دارالسلام انٹرنیشنل ریاض، لاہور کے بانی اورمینیجنگ ڈائریکٹرہیں۔ ان کا شمارعالمی شہرت یافتہ دینی و مذہبی شخصیت میں ہوتا ہے جو پاکستان کے لئے باعثِ فخر بھی ہے۔
عبدالمالک مجاہد نےکہا کہ آجکل جدید ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اورشائقین، کتب بینی کے لئے اسمارٹ فون، یو ٹیوب وغیرہ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں لہذا میں نے بھی نئے حالات اورتقاضہ کے مطابق ٹی وی چینل پر ریکارنگ کے ذریعہ لیکچرز کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ویسے مسجد میں درس وتدریس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انھوں نے اپنی مشہورتصانیف ‘میرے سنہرے سفرنامے” ، ” سنہری کہانیاں” اور “دعاؤں کی قبولیت کے سنہرے واقعات” میں سے کئی دلچسپ قصہ اپنے دل نشین اندازمیں بیان کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہے کہ ایک اچھا واقعہ یا قصہ لوگوں کی سوچ اور فکر کو بدلنے میں بڑا معاون ثابت ہوتا ہے۔