مزید خبریں

شیر گروپ آف کمپنی” کےزیراہتمام ملک منظورحسین اعوان کے اعزازمیں تقریب

گزشتہ دنوں جدہ کے مقامی ہوٹل میں “بلو شیرگروپ آف کمپنیز” کے چیرمین چوہدری بلو شیر وڑائچ نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کی سالگرہ کے ُپرمسرت موقع پربہت آعلیٰ اور انتہائی شاندار پارٹی کا خصوصی اہتمام کیا۔ جس میں پیر سید شاہد، چوہدری طاہر فاروق وڑائچ، سیکرٹری جنرل سعودی عرب جدہ مہرعبدالخال لک مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور، سید اجمل شاہ، سئنیر نائب صدر سعودی عرب چوہدری وحید، نائب صدرجدہ بشارت علی، چیرمین مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جدہ اسلم عبدالغنی راجپوت، محترمہ سحرش میمن، چوہدری افضل آرائیں، ملک امجد اقبال، چوہدری ریاض گھمن، نائب صدرسعودی عرب عبدالرحیم وینس، سئنیر نائب صدر یوتھ ونگ جدہ ملک ولید علی، جمشید جمی، حسنین وڑائچ، چوہدری زبیر محبوب لک، گلزارمانگٹ اور دیگر کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اورنیک خواہشات کے ساتھ ڈھیر ساری دعائیں بھی کی گئیں۔