مزید خبریں

پی ڈبلیو سی ریاض کےصدرنویدالرحمٰن کی جانب سےعید ملن پارٹی وعشائیہ

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاکستان رائیٹرز کلب ریاض کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن نے “عید الاضحی” کے پر مسرت اور یادگار موقع پر ریاض کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں عید کے پہلے روز ایک پر تکلف اور شاندار”عید ملن پارٹی” اور” دعوت عشائیہ کا خصوصی اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ جس میں 50 سے زائد ممبران نے اپنی فیملیوں کے ساتھ شرکت کی۔ دوران “عید ملن پارٹی” ملک کو درپیش اور پیچیدہ اور سنجیدہ مسائل بھی زیر بحث رہے اور ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کا بہت دیر تک سلسلہ جاری رہا اور یہ توقع بھی ظاہر کی گئی کہ آنے والے وقت کے دوران ملک کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہوں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن بھی ہو جائے۔ اس “عید ملن پارٹی” میں جن جن شخصیات نے شرکت کی ان کے اسماء گرامی خالد خان، ولید اعجاز اعوان، شیراز خان، اعجاز احمد طاہر اعوان، سمیع الرحمن، رضوان قریشی، اشفاق قائم خانی ، محمد رضوان اور ڈاکٹر تعظیم حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی، “عید ملن پارٹی” کے اختتام پر میزبان تقریب انجینئر نوید الرحمن نے اپنی اور اپنی پوری فیملی کی طرف سے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا، اس طرح یہ یادگار نششت رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی۔