مزید خبریں

عرفات میں مسجد نمرہ کےامام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید کا خطبہ

میدان عرفات میں مسجد نمرہ کے امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے امت مسلمہ کے درمیان
اتحاد پیدا کرنے اور اسلامی احکامات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکے۔
میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کا احترام اور قدر کرنا تمام مسلمانوں پر لازم ہے۔
انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تنازعات سے اجتناب کریں اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلیں۔
امام نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ بہترین آداب کا مظاہرہ کریں کیونکہ قیامت کے دن صرف وہی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوں گے جو اچھے اخلاق کے مالک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ایک جسم کے ایک حصے کی طرح ہیں جب جسم کے کسی حصے کو چوٹ پہنچتی ہے تو درد پورے جسم میں محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور شائستگی سے پیش آئیں اور تنازعات سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب
یا قوم سے نہیں ہے۔ انہوں نے عازمین حج سے کہا کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران سیاست سے گریز کریں۔شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور انہیں سچ بولنا چاہئے اور لوگوں کے لئے ایک اچھا نمونہ بننا چاہئے۔
حجاج نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔ وہ پورا دن عرفات میں قیام کریں گے اور امت کی فلاح و بہبود کی دعا کریں گے۔
حجاج کرام عرفات میں اپنے حج کی قبولیت اور غروب آفتاب تک قرآنی آیات کی تلاوت کے ساتھ وقت
گزاریں گے اور غروب آفتاب کے بعد وہ مزدلفہ جائیں گے جہاں وہ آدھی رات تک قیام کریں گے اور مغرب اور عشاء کی مشترکہ نمازوں کی ادائیگی کے بعد نماز میں مشغول ہوں گے۔۔
وہ اگلی صبح ستین پر پھینکنے کے لئے مزدلفہ سے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔ کل مزدلفہ میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد وہ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ روانہ ہوں گے۔