مزید خبریں

ولی عہد محمد بن سلمان سےعارف علوی،طلحہ محمود اور ثناءاللہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی ہے اور حج کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منی میں اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی،وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، وزیر توانائی خرم دستگیر، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ جس میں پاکستانی وفود نے حج کے عمدہ انتظامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔