مزید خبریں

پرنس عبدالعزیز بن ناصرکی تقریب انعامات۔ T10ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) نے جمعہ 16 جون 2023 کو پرنس عبدالعزیز بن ناصرٹی 10 ٹورنامنت کے فائنل میچز منعقد کر کے اپنا سیزن 2022-2023 مکمل کیا۔
فائنل میچوں کے بعد آر سی اے اسپورٹس کمپلیکس میں ملک کی سب سے بڑی اورمنظم تنظیم آر سی اے نے ایک شاندار رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ناصرٹورنامنٹ کا انعقاد آرسی نے کیا تھا۔ جو سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن سے الحاق شدہ ہےاورمحمد ندیم بابرسابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سعودی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی ذہین قیادت میں مؤثر طریقے سے کام کررہی ہے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی جدہ سے خصوصی دعوت پرآئےسینئراسپورٹس جرنلسٹ اور روزنامہ جسارت کراچی کے بیورو چیف برائے سعودی عرب سید مسرت خلیل تھے۔ تقریب میں تلاوت قرآن ابوالحسن نے کی۔ نظامت کے فرائض ناصرعباسی نے سرانجام دیں۔
الخرج لیگ ڈویژن ون:الخرج لیگ کے فائنل ایکرک سٹوراور مرسول سی سی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مرسول سی سی نے نجیب 83 اور کامران اکرم 54 رنز کی مدد سے 249 بنائے- جواب ایکرک اسٹورنے عبدالوحید کے شاندار 92 ، فیصل خان کے 74 رنز ناٹ آؤٹ اور اوپنر اسحاق کے صرف 14 گیندوں پر 47 رنز کی بدولت ایکرک سٹور نے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عبدالوحید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ عثمان براق کو بہترین بلے باز، سعود کو بہترین باؤلر، اسحاق کو بہترین فیلڈراورافتخارعلی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیزاوربہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
ایکسٹریمز لیگ کا فائنل:ایکسٹریمز لیگ کا فائنل ڈی ایم بنگلر ٹائیگرز اور گرین بنگلہ سی سی کے درمیان کھیلا گیا۔ گرین بنگلہ فائنل میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ ڈی ایم بنگلر ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا سکے۔ ذاکر حسین نے 13 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈی ایم بنگلر ٹائیگرز کی جانب سے شمرت اور مشکت نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے۔ جواب میں گرین بنگلہ نے ہدف 7.2 اوورز میں صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ذاکر حسین 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ذاکر حسین مین آف دی میچ قرار پائے۔ گرین بنگلہ کے غلام مصطفیٰ کو بہترین بلے باز، گرین بنگلہ کے غلام مرتضیٰ کو بہترین باؤلر اور جلہ سٹارز کے شاہد خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ماسٹرز لیگ فائنل: کنگ لائنزالیون نے 10 اوورز میں 85 رنزبنائے۔ عاطف حسین نے 4 اور علیم خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب لاہور بادشاہ گرین نے ہدف 7.2 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ توحید خان 40 اور عدنان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔عاطف حسین 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ لانگ لائف سی سی کے عثمان خادم بہترین بلے باز، لاہور بادشاہ گرین کے عاطف حسین بہترین باؤلر، لاہور بادشاہ گرین کے سید خرم بہترین فیلڈر اور لاہور بادشاہ گرین کے مرزا جہانگیر بیگ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس موقع پرسید مسرت خلیل، طاہراعوان اور اشفاق بھٹ کو ان کی خدمات کے سلسلے میں شیلڈ پیش کی گئی۔