مزید خبریں

یونان کشتی حادثہ : پوری قوم غم زدہ ہے، تحسیم الحق حقی کا اظہارافسوس

یونان کےساحل پر ڈوبنے والی کشتی جس پر ایک اندازے کےمطابق 400 پاکستانی سوار تھے۔ جن میں سے صرف 12 پاکستانیوں کے زندہ بچنے کی تصدیق ہوسکی ہے۔ باقی کا حادثہ کے نذر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس المناک واقعہ پر چئرمین پاکستان انٹرنیشنل اوورسیز فورم سعودی عرب تحسیم الحق حقی اور ان کے تمام رفقاء نے اظہارافسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت اور دعا ئے مغفرت کی ہے۔ تحسیم الحق حقی جو پاکستان قونصلیٹ جدہ کے سابق ویلفیئراتاشی بھی ہیں نےکہا کہ یونان میں کشتی سانحے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر پوری قوم غم زدہ ہ اورسوگ میں ہے۔ انھوں نے حکومت پرزوردیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریکٹ کو بے نقاب کیا جائے اور اسمیں ملوث افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو یا طبقے سے اسے عبرتناک سزائیں دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ واقعہ کے ملزموں کودنیا میں بھی عذاب دوچار ہونا ہے اور آخرت میں بھی اسکی پکڑ بہت سخت ہوگی۔
تحسیم الحق حقی نے بے روزگار نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اوورسیز ایجنٹوں اور ان کے پاکستان میں موجود سہولت کاروں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ لاکھوں روپے دے کر جانے والے اور ان کے اہل خانہ کس کرب میں ہونگے اللہ جانتا ہے ۔ اوورسیز ایجنٹوں اور پاکستان میں موجود ان کے پارٹنرز کی نشاندہی کریں۔ یہ قومی فریضہ ہے تاکہ مستقبل میں اس کا سدباب ممکن ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ فورم کے پلیٹ فارم سے ضرورت مندوں کی داد رسی کی کوشش کریں گے ۔
کسی بھی ایجنٹ کو پیسے دیکر یورپ کی لالچ میں نہ آئیں۔ قانونی طریقہ کارکے مطابق اگر آپ جانا چاہتے ہیں تو اس کا آسان طریقہ کار موجود ہے۔