مزید خبریں

ہرتین ماہ پراوورسیزکا سمینارہونا چاہئے،جے یو آئی ریاض کی تجویز

ہرتین مہینہ کے بعد اوورسیزپاکستانیوں کا ایک سمینارمنعقد ہونا چاہئے۔ جس میں پاکستان کی تاجر برادری، ڈاکٹرز، انجنئراورسیاسی و سماجی قیادت شریک ہو، تاکہ پاک سعودی دوستی اور تجارت کے فروغ کیلئے نئی راہ تلاش کی جائے۔ یہ تجویز سے ریاض سفارتخانہ میں استقبالیہ ملاقات دی۔
وفد میں شامل سرپرست آعلیٰ مولانا عزیز الرحمن درانی، مفتی عبدالجبار، مولانا اسداللہ، الحاج ممتاز خان، حاجی عطاء اللہ مفکر، سردارعبدالحمید، انجینئرعاص اورأبدالی ترابی نے نئے سفیرِ پاکستان کو سعودی عرب آمد پرخوش آمدید کہا اورتعیناتی پرمبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
وفد نے سفیر محترم کواووسیزکے مسائل ھروب ، مطلوب اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا ۔ پاکستانی اسکول میں داخلے اور آمد رفت اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے سفیر محترم کو پاکستانی مصنوعات اور دیگر اشیاء کی درآمد اور پاک سعودی تجارت کو فروغ پر گفتگوکی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ناقص کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
سفیرمحترم نے خوش اسلوبی سے مسائل سنے اورحل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوروفد کا شکریہ اداکیا۔ آخرمیں مفتی عبدالشکورشہید کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اورمرحوم کے خاندان اورجمعیت علمائے اسلام ریاض سے اظہار تعزیت کی گئی۔ مفتی عبدالجبارنے سفیرمحترم کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی مسائل کی حل کی تلاش میں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔