مزید خبریں

آجر اور اجیر کی مشاورت سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے‘ وقار میمن

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقار میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کہتے ہیں کہ مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ کی جائے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کس سے مطالبہ کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی تو حکمران جماعت ہے وہ نوٹیفکیشن کے ذریعے تنخواہ بڑھا سکتی ہے۔ وقار میمن نے کہا کہ صنعتوں کے حالات بھی خراب ہیں۔ ٹیکسٹائل گارمنٹس کے 50 فیصد کارخانے بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ انڈسٹریز بھی تباہ ہے۔ جنرل ٹائر اینڈ ربڑ ہفتہ میں چند دن پیداوار دیتی ہے۔ دیگر کارخانوں کا بھی برا حال ہے۔ بجٹ سے پہلے کم از کم اجرت بورڈ سہ فریقی اجلاس بلا کر متفقہ طور پر کم از کم اجرت بڑھانے کے اعلان کرتا جو قابل عمل ہے۔ حکومت کا تنخواہوں میں اضافے کا اعلان پھر متنازعہ ہوجائے گا۔ آجر اور اجیر فیصلہ کریں کہ مزدور کو کتنی تنخواہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ EOBI کی رقم کو اچھے منافع بخش منصوبوں پر لگایا جائے تا کہ EOBI کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔