مزید خبریں

ریلوے مزدور کو تنخواہ وقت پر ادا کی جائے‘ مبین راجپوت

پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ،سیکرٹری حفیظ چوہان ، نائب صدر لئیق احمد ، نائب صد ر اول محمد عباد ، نائب صدر دوئم محمد یونس ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین ،آرگنائزنگ سیکرٹری محمد حنیف ، پبلسٹی سیکرٹری توصیف احمد، فنانس سیکرٹری ممتاز علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریلوے مزدور ابھی تک ماہ اپریل کی تنخواہ سے محروم ہیں ریلوے مزدور کی تنخواہیں 15مئی تک ملنی تھی جو کہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی اور تنخواہوں کا ابھی تک کچھ پتا نہیں ہے اور ہر ماہ ریلوے مزدوروں کو 15سے20روز تنخواہیں تاخیر سے جاری ہوتی ہیں غریب ریلوے مزدورں کا سارا دارومادار تنخواہوں پر ہی ہوتا ہے جبکہ ان سے کام بھی ڈبل لیا جاتا ہے کیونکہ ریلوے میں مزدوروں کے بہت کمی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر ریلوے سعد رفیق سے مطالبہ کیا کہ ریلوے مزدورں کی تنخواہیں اور واجبات ادا کیے جائیں۔