مزید خبریں

تاجر برادری کسی نئے ٹیکس کو قبول نہیں کرے گی،الطاف میمن

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد اونین پٹاٹو اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس گروپ کے صدر محمد الطاف میمن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے تاجروں پر نئے ٹیکس کے بیان پر اپنے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نئے بجٹ میں 20 لاکھ تاجروں پر نیا ٹیکس عائد کرنا چاہ رہی ہے، تاجر پہلے ہی ٹیکس ادا کرتا ہے اور اب مزید تاجر کسی اور ٹیکس کا متحمل نہیں ہو سکتا، مہنگائی کی چکی میں عام آدمی پِس رہا ہے، ایسے میں تاجروں کے لیے اپنے کاروبار کے اخراجات کو پورا کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے تاجروں پر 3 سے 6 ہزار فکسڈ ٹیکس عائد کیا جس پر تاجروں نے اپنے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا اور حکومت کو مجبوراً اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا، اب حکومت پوائنٹ آف سیل لگانا چاہتی ہے جس کو تاجر قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم لائی جائے جس سے حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔