مزید خبریں

۔9 مئی نے عمران خان ہمیشہ کےلیے مائنس کردیا، طلال چودھری

جڑانوالہ (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ9 مئی کے واقعات نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو پاکستانی سیاست سے ہمیشہ کے لیے مائنس کردیا ہے، اس لیے اب خواہ کوئی لاڈلا ہو یا کسی کا پروردہ کسی کو معافی نہیں ملے گی اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل9 مئی کی صورتحال کے حوالے سے بہت بات ہورہی ہے اور اس سلسلہ میں دوبارہ زہریلا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور خواتین کو استعمال کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر خواتین کے ساتھ زیادتی جیسے گھٹیا الزام عاید کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے تاکہ پہلے یہ کہا جا ئے کہ ہماری خواتین کے ساتھ بدسلوکی ہور ہی ہے پھر اس کی آڑ میں انسانی حقوق کے اداروں کی ہمدردیاں سمیٹی جائیں اور عدلیہ پر بھی اثر انداز ہوا جا ئے لیکن جب یہ خواتین زمان پارک سے مکمل ٹریننگ لیکر ایک منصوبہ کے تحت جس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے وہاں سے پیٹرول بم لیکر نکلتی اور جناح ہا¶س و کور کمانڈر ریزیڈنس سمیت دیگر مقامات پر حملہ آور ہوتی ہیں تو اس وقت یہ لوگ کہاں تھے، ان کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ پہلے یہ خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔