مزید خبریں

آزادی کپ فٹبال ، خیبرمسلم اور گولیمارآزاد کوارٹرفائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرا آزادی کپ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 2 شاہد میموریل فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ینگ پھول پتی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ساوتھ کے زیر اہتمام کراچی کے تاریخی کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر دو شاندار میچوں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی نامی گرامی ٹیم خیبر مسلم نے ڈسٹرکٹ ساوتھ کی مشہور و معروف ٹیم موسی لاشاری کو 2-0 کی ہزیمت سے دوچار کرکے فری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا خیبر مسلم کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ میں بلال نے کیا دوسرا گول میچ کے 62 ویں منٹ میں خیبر مسلم کے اسٹار کھلاڑی امین خان نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی دوسرے دلچسپ مقابلے میں گولیمار آزاد نے کراچی محمدن کو 3-1 سے ہرا کر فری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا گولیمار آزاد کی طرف سے پہلا گول محب الرحمن نے جب کہ فھد نے 80 اور 90 ویں منٹ میں دو گول کیے ۔