مزید خبریں

جونیئر ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں کارکردگی متاثر کن ہے ، اولمپئن کلیم اللہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی صلالہ /اومان میںایشیا کپ میں متاثر کن کارکردگی پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہم سب کیلئے خوش قسمتی ہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیاء ہاکی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔. اس میں کوچز اور پلیئرز کی محنت شامل ہے۔.قومی ٹیم کو حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے وہ وقت دور نہیں جب قومی ٹیم کا پرچم دنیا میں سربلند ہوگا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد سرور نے کہا کہ جونیئر ہاکی ٹیم نے جس بہترین انداز میں کھیل پیش کیا یہ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ جو سلیکشن جونیئر ہاکی ٹیم کی ہوئی اس سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ۔حکومت کو چاہیے ہاکی کو سپورٹ کرے تاکہ قومی کھیل کو مزید عروج ملے۔میں پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ا ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین محمد ثقلین نے بیان میں کیا۔ اولمپیئن رائو سلیم ناظم نے جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔بھارت جیسی مضبوط ٹیم سے ایک، ایک گول سے برابر کیا۔ اسکے بعد ملائشیا جیسی فزیکل فٹ ٹیم کو دوسرے ہاف میں گول ا سکور کرکے 2-6 سے شکست دی۔