مزید خبریں

اسپیشل بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، محمد زبیر خان

پشاور (جسارت نیوز)ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ پشاورکے زیر اہتمام مختلف خصوصیات کے حامل بچوں کیلئے اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جس کو اسپیشل چلڈرن اولمپکس 2023 کا نام دیا گیا فیسٹیول طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم پشاور میں ایک رنگا رنگ تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور محمد زبیر خان نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری اسپورٹس کیپٹن(ر)مشتاق احمد، ڈی جی اسپورٹس کیپٹن (ر) خالدمحمود، ڈائریکٹر اسپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹر اسپورٹس عزیز اللہ خان،ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان،اسسٹنٹ کمشنر را ہاشم، انٹرنیشنل کرکٹر محمد حارث،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ساجد آفریدی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پشاور مس گل روح سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع پشاور کے 9 مختلف اداروں کے 250 سے ذائد مختلف خصوصیات کے حامل بچوں نے بارہ مختلف گیمز فٹ بال،سٹنڈنگ کرکٹ،وہیل چیئر کرکٹ ، بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس ویٹ لیفٹنگ،ریس،لڈو،رسہ کشی،سیک ریس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر پشاور محمد زبیرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ان بچوں کی حوصلہ افزائی اور یہ پیغام دینا ہے کہ یہ بچے کسی سے کم نہیں ان بچوں میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔اسطرح کے ایونٹس سے ان بچوں کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ معذور نہیں اور وہ بھی اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔