مزید خبریں

سعودی عرب: ریت کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں ریت کے طوفان نے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ طوفان کے باعث آسمان ریت سے ڈھک گیا جس سے آمدورفت مکمل طور پر رک گئی۔ شہر کے علاقے رفحہ میں طوفان کے باعث بھگدڑ مچ گئی،جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے خبردار کیا کہ عوام سفر کے دوران محتاط رہیں۔