مزید خبریں

ایرانی جوہری تنصیبات پر عالمی ادارے کے کیمرے دوبارہ نصب

ویانا(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے ایران کی بعض جوہری تنصیبات میں نگرانی کے آلات دوبارہ نصب کر دیے ہیں۔ ایران کی جوہری تنصیبات میں نگرانی کے آلات ویانا میں قائم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کا حصہ ہیں۔ آئی اے ای اے نے ایران کے ساتھ مارچ میں ان آلات کی تنصیب پر اتفاق کیا تھا تاکہ ایران کے جوہری ادارے سے تعاون پر دونوں فریقین کے درمیان تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 114.1 کلوگرام یورینیم ہے جو 60 فی صد تک افزودہ ہے اور یہ یورینیم ہیکسا فلورائڈ کی شکل میں ہے جسے آسانی سے مزید افزودہ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ایران کو ضرور ت کے تحت مخصوص حد اور مقدار میں یورینیم افرزودہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 2018ء میں سابق امریکی صدر تہران پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے یک طرفہ طور پر معاہدے سے الگ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے ایران نے افزودگی کا عمل بڑھادیا تھا۔