مزید خبریں

کانگو میں باغیوں کے حملے میں 15 شہری ہلاک

برازاویلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے شہر بینی میں باغیوں کے حملے میں 15 شہری مارے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغی گروپ ڈیموکریٹک الائنس فورسز کے ارکان نے بینی کے ضلع کیناما میں شہریوں پر حملہ کیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد سے 9 شہری لاپتا ہیں۔