مزید خبریں

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نیب کے ریڈار پرآگئے

پشاور(آن لائن) سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نیب کے ریڈار پرآگئے۔نیب نے محکمہ فشریز سے وزیراعلی کے حلقے میں کی گئی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب کا سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محب اللہ کو بھی انکوئری میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے
علاوہ نیب نے ملازمین کے کوائف،تعلیمی اسناد،مچھلی فارمزکی اراضی کاریکارڈ بھی طلب کرلیا۔نیب نے ریکارڈ کے حوالے سے پرفارمہ محکموں کو ارسال کردیا۔