مزید خبریں

ملکی تاریخ میں 28 مئی کا دن ہمیشہ سورج کی طرح چمکتا رہے گا

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن سندھ کو نسل کے ممبر سید عبدالغفور شاہ اور محمد اکر م جٹ نے ٹنڈوالٰہیار نیشنل پر یس کلب پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں 28 مئی کا دن ہمیشہ سورج کی طرح چمکتا رہے گا اس دن قوم کی دھڑکن میاں نواز شریف نے دشمن ملک بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں عالمی سطح پر بڑی بڑی دھمکیوں کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور یوں پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا تھاآج پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کے سبب کوئی دشمن میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا 28 مئی ذوالفقار علی بھٹو اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ایٹمی پروگرام شروع کیا،ان کی شبانہ روز محنت کے سبب آج ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل ہے میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رہا بڑے بڑے میگا پروجیکٹ ان کے دور میں مکمل ہوئے انہیں قومی منصوبوں میں سے ایک ایٹمی دھماکے بھی شامل ہیں ، جو کام مرحوم ڈاکٹر اے کیو خان اور بھٹو نے شروع کیا تھا اسے میاں نواز شریف نے مکمل کیا یہ میاں نواز شریف کا وہ کارنامہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بقاء شہداء پاکستان کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے ، پوری قوم مملکت خداداد کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کے شہداء اور غازیوں کیساتھ کھڑی ہے ، وطن عزیز پر اپنی جانیوں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، وطن عزیز سے محبت اور عوام کے امن و سکوں کیلئے اپنی زندگیاں نچھاور کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھول جانے والی اقوام صفحہ ہستی سے مٹ جاری ہے بحیثیت پاکستان قوم ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کا ہمیشہ یاد رکھنا اور انکی عزت و تکریم میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے ۔