مزید خبریں

حیدرآباد،جامشورو کی خاتون انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو کی آر بی بی کالونی کے رہائشی ثنا اللہ ولد دھنی بخش راج نے حیدر آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محمد اسحاق، اظہر، ولی محمد اور دیگر بااثر افراد ان کی ڈیرے رتی میں واقع 7 ایکڑ ذاتی اراضی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں یہ 15گھنٹے کی زمین پر مسلح افراد کی مدد سے گھر بنا کر قبضہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملے سے متعلق عدالت کا فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ لوگ پولیس اور بااثر سرداروں کے تعاون سے زمینوں پر قبضہ کرکے خون بہانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت ہماری کوئی نہیں سنتا، پولیس عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لے کر تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔