مزید خبریں

حیدرآباد ،زرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو الٰہیار کے علاقے چمبڑ کی بکیرانی شاخ کے چھوٹے کسانوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مولا بخش لغاری ، ارشاد لغاری، اختر لغاری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بکیرانی شاخ میں عرصہ دراز سے پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے ان کی فصلیں سوکھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیل کے آباد گار ہیں جو پانی کی کمی کی مسلسل شکایات کر رہے ہیں لیکن پانی بااثر لوگوں کے پاس جاتا ہے اور پانی ہم تک نہیں پہنچنے دیاجاتا جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ چمبڑ کی بکیرانی شاخ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔